اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سنئیر سابق امریکی سفارتکار نے کہا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات کے معائنے کی بات صرف اور صرف ایک سیاسی چال ہے اور اس مشکل پیدا نہیں ہوتی تاہم امریکی ریپبلکن ایسی سیاسی چال سے صرف مذاکرات کی فضا کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں.
ان خيالات كا اظہار اقوام متحدہ ميں تعينات سابق امريكي مندوب 'تھامس پيكرينگ' نے ارنا كے نمائندے كو خصوصي انٹريو ديتے ہوئے كيا.
ايران جوہري مذاكرات كے مثبت نتائج پر اپني اميد كا اظہار كرتے ہوئے انہوں نے اس موقع پر كہا كہ جوہري مذاكرات كے فريقين اس عمل كو كامياب بنانے ميں بہت پراميد ہے لہذا امريكي سخت رويہ ركھنے والے ريپبلكن كو اپنے مفادات كي خاطر جوہري مذاكرات كو سبوتاژ كرنے كي ہرگز اجازت نہيں ديني چاہئے.
انہوں نے مزيد كہا كہ ممكن ہے جوہري مذاكرات مقررہ تاريخ تك حتمي نتائج پر نہ پہنچ سكے اور مزيد اس كے لئے وقت دركار ہوگا.
ايراني جوہري تنصيبات كے معائنے پر تبصرہ كرتے ہوئے سنئير امريكي سابق سفارتكار نے كہا كہ معائنے كي بات تب بلاجواز ہوگي جب عالمي جوہري توانائي ايجنسي كے پاس ايراني تنصيبات كے معائنے كرنے كا صحيح جواز موجود ہوگي اور اگر پھر بھي ايران نے اس صورتحال پر اپني تشويش كا اعلان كرے تو فريقين كو سنجيدگي سے اس مسلے كا حل نكالنا چاہئے.